وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی سفارش پر، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں، حکومتِ گلگت بلتستان اور حکومتِ سندھ کے مابین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبوں کی تعمیر، ریونیو بورڈ کے ذریعے وسائل میں اضافے، اور گزشتہ سال کے سیلاب میں تباہ ہونے والے گھروں کے متاثرین کے لیے نئے گھروں کی تعمیر (ہاؤسنگ کے شعبے میں) تعاون کے حوالے سے پہلا باقاعدہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومتِ سندھ کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر متعلقہ حکام، جبکہ گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سمیت متعلقہ سیکرٹریز نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں حکومتِ گلگت بلتستان کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، صحت، تعلیم، اور ہاؤسنگ سمیت تمام شعبوں میں خصوصی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرینِ تالی داس اور بدصوات کے لیے 196 گھروں کی تعمیر، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرمایہ کاری کو فروغ دینے، اسپیشل اکنامک زون کے قیام، اور ریونیو اتھارٹی کو فعال بنانے کے لیے ورکنگ گروپس بنانے اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کے احکامات دیے۔اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے وزیراعلیٰ سندھ اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کو مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لینے پر وہ وزیراعلیٰ سندھ کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں، جن کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سرمایہ کاروں کو راغب کرنا حکومتِ گلگت بلتستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری، وسائل میں اضافے کے لیے ریونیو اتھارٹی کو جلد فعال بنانے کے حوالے سے بھی حکومتِ گلگت بلتستان پرعزم ہے۔ گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے اکنامک زون کو فعال بنانے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر متعلقہ سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر سندھ حکومت کے متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے باہمی تعاون کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات کریں۔اجلاس میں سندھ ہاؤسنگ اتھارٹی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ، اور سندھ ریونیو بورڈ سمیت مختلف شعبوں کے حوالے سے متعلقہ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی، جس کے تناظر میں گلگت بلتستان میں بھی ان شعبوں کے قیام اور ان کو فعال بنانے پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ دو ہفتے بعد صوبائی وزرائے اعلیٰ کی سربراہی میں جائزہ اجلاس ہوگا، جس میں مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔
Read Next
2 دن ago
*سندھ کے 5 ہونہار طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کےلیے بھٹو اسکالرشپس جیت لیں*
5 دن ago
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات؛وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق
5 دن ago
کراچی کا مستقبل ہماری مشترکہ کوششوں اور یکجہتی پر منحصر ہے،سید مراد علی شاہ
1 ہفتہ ago
سندھ اسمبلی نے دھرتی کی تقسیم کی سازش ناکام بنا دی،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
1 ہفتہ ago
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
Related Articles
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
2 ہفتے ago
*وزیراعلیٰ سندھ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لینے کے لئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی*
2 ہفتے ago




