*میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی زیر نگرانی سندھ گوٹھ آباد اسکیم کے تحت مستحق خاندانوں میں زمین کے مالکانہ حقوق تقسیم*

شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے عوامی فلاح و بہبود کے وژن کے مطابق، اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی قیادت اور رہنمائی میں، آج شاہباز ھال حیدرآباد میں میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی زیر نگرانی سندھ گوٹھ آباد اسکیم کے تحت مستحق اور غریب خاندانوں کو زمین کی ملکیت کے حقوق تقسیم کیے گئے۔

تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ خوراک عبدالجبار خان، رکن قومی اسمبلی و صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع حیدرآباد سید طارق حسین شاہ جاموٹ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، اور تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنرز بھی موجود تھے۔اس موقع پر میئر حیدرآباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے غریب عوام کے حقوق کی علمبردار رہی ہے اور سندھ گوٹھ آباد اسکیم اس وژن کا عملی مظاہرہ ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پارٹی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مزید علاقوں میں بھی ایسے اقدامات جاری رہیں گے تاکہ ہر شہری کو “اپنی زمین، اپنا مکان” کا خواب حقیقت میں بدلتا نظر آئے۔

جواب دیں

Back to top button