کمشنر آفس میں ڈویژن میں ستھراپنجاب پروگرام پر عملدرآمد کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔
ڈپٹی کمشمر فیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصر کے علاوہ دیگر اضلاع جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روف احمد نے آئوٹ سورسنگ کےبعد کنٹریکٹرز کی طرف سے صفائی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد سرور،ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد اکرم،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادیہ فاطمہ،اسسٹنٹ کمشنر صدر رنگزیب گورایہ اور ڈویژن بھر کے کنٹریکٹرز بھی موجود تھے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نےکہا کہ ستھراپنجاب وزیراعلی مریم نواز شریف کا فلیگ شپ پروگرام ہے جسے میونسپل سروسز کی فراہمی میں نمایاں حیثیت حاصل ہے۔گھرگھر سے کوڑا کو اٹھا کر ڈمپنگ سائٹس پر تلف کرنا ہدف ہے جس کی انجام دہی کے لئے کنٹریکٹرز ہیومن ریسورسز اور مشینری کو بروئے کار لائیں تاکہ پروگرام کے حقیقی مقاصد حاصل ہوں اور عوام کو صفائی ستھرائی میں نمایاں تبدیلی نظر آئے۔
پنجاب بھر میں ایک روز میں 60 ہزار ٹن کوڑاپیداہورہا ہے جسے تلف کرنے کے لئے سسٹم کو آئوٹ سور کیا گیا ہے لہذا پروگرام کی کامیابی کے لئے مشنری جذبے سے کام کریں تاکہ بلنگ بھی ہو۔
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں نے کہا کہ چاروں اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کنٹریکٹرز کی معاونت کے ساتھ ساتھ صفائی کے نظام کی مانیٹرنگ کے لئے سرگرم عمل ہے لہذا ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔گھروں سے کوڑا اٹھانے سے گلی محلوں کے خالی پلاٹس میں کوڑا نظر نہیں آئے گا۔سکولوں کے بچوں،والدین کو صفائی قائم رکھنے کے بارے میں آگاہی لٹریچرز تقسیم کرنے کی بھی ضرورت پر زور دیا اور ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ ضلعی امن کمیٹیز کے ارکان کی معاونت سے باالخصوص جمعہ کے خطبات میں شہریوں کو صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کا شدید احساس اجاگر کریں۔ایسا سسٹم متعارف کرانا ہےکہ دوبارہ محلوں میں کوڑا نہ ہو اس ضمن میں بہتر مائیکرو پلاننگ کی جائے۔کنٹریکٹرز کو واضح کیا کہ کسی جگہ کوڑا کرکٹ کو چھپایا نہیں جاسکتا کوڑا کوڑے دانوں یا سٹرکوں گلیوں میں پڑا نظر آئے گا تو ٹھیکے بھی منسوخ ہونگے اور ادائیگیاں بھی روک لی جائیں گی۔
انہوں نے صاف ستھرا ماحول قائم رکھنے کے بارے میں آگاہی کا دائرہ مزید وسیع کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ڈپٹی کمشنرز نےکہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اس ضمن میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور کنٹریکٹرز سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ ہے۔بعدازاں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے جڑانوالہ روڑ پر ڈمپنگ سائٹ کا بھی دورہ کیا اور کوڑا کو ڈمپ کرنے کے مراحل کا جائزہ لیا۔
سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بتایا کہ آئوٹ سورسنگ کے بعد ڈویژن سے روزانہ 26 ہزار ٹن کوڑا ڈمپنگ سائٹس پر تلف کیا جارہا ہے۔
سیکرٹری بلدیات پنجاب میاں شکیل احمد نے پنجاب سٹیز پروگرام ورلڈ بینک کی پیشرفت کے حوالے سے جڑانوالہ کا دورہ بھی کیا۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصربھی ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ رانا صفدر شبیربھی موجود تھے۔سیکرٹری بلدیات نے ایم سی جڑانوالہ میں پی سی پی کے جاری ذیلی منصوبوں جامع سیوریج سکیم،ایس ڈبلیو مشینری، پارکنگ شیڈاور سڑکوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل ایم سی جڑانوالہ کے میونسپل سروس ڈیلیوری کے منظر نامے میں انقلاب برپا کرے گی۔ شہریوں کے معیار زندگی کو بہتر بنائے گی۔ جڑانوالہ کے شہریوں کے دیرینہ مسئلہ سیوریج سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے ایک ارب 47 کروڑ کی گرانٹ سے سیوریج سکیم کو چند روز میں شروع کردیا جائے گا ۔جس سے نکاسی آب کا نظام بہتر ہوجائے گا ۔شہر کے تمام پارکس کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے
سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ خوبصورت گرین بیلٹس ،سڑیئٹ لاٹس کی بہتری، ویگن سینڈ ،لاری اڈا اور شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے ماڈل ریڑھی بازار بنانے کے منصوبوں کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔





