وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ کی تکمیل کے لئے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ترقیاتی منصوبوں میں درختوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں تقریبا 5ہزار درختوں کی ری پلانٹیشن کا ریکارڈقائم کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی اور ماس ٹرانزٹ پراجیکٹ کی ڈیڈ لائن ہر صورت پوری کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے 3شفٹوں میں کام کروانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں دونوں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرگوجرانوالہ یلیو لائن اورفیصل آباد ماس ٹرانزٹ پر پیشرفت کا ڈرون فوٹیج سے معائنہ بھی کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 31.5کلو میٹر طویل گوجرانوالہ یلیو لائن میں 25سٹیشن،2انڈر گراؤنڈ ہوں گے۔ گوجرانوالہ یلیو لائن کے لئے 12انڈر پاس،35کلو میٹر سروس لائن اور سگنل فری یو ٹرن بنیں گے۔ گوجرانوالہ یلیو لائن پرتقریبا ایک تہائی کام تکمیل کے قریب،1233 پول اور552ٹرانسفارمر منتقل۔ گوجرانوالہ یلیو لائن کے لئے 15ہزار فٹ سیوریج، 12ہزار فٹ واٹر سپلائی،11ہزار فٹ گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ بریفنگ میں مزید بتایا کہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے 62 کلو میٹر طویل ڈرین کی تعمیر کا 40فیصد کام مکمل۔ 20.3 کلو میٹر طویل فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم میں 11.1کلو میٹر اوور ہیڈ بریج بنیں گے۔ فیصل آباد ماس ٹرانزٹ سسٹم کے لئے 1835درخت ری پلانٹ، 15کلومیٹر سوئی گیس اور12بس سٹاپ بنیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام کودرپیش مشکلات کا اندازہ ہے،ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔ ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس کی ٹائم لائن کو کسی صورت آگے نہیں جانا چاہیے۔ جلد از جلد کام مکمل کیا جائے۔شہریوں کو مزید تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
لاہور کی دس سڑکوں کی بیوٹیفکیشن کی منظوری،ایجرٹن روڈ، لٹن روڈ،ڈیوس روڈ،لوئر مال،لارنس روڈ،کیوئنز روڈ،بینک روڈ شامل
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملتان کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات
3 دن ago
Punjab Home Department Issues Guidelines for Special Arrangements to Celebrate Eid Milad-un-Nabi (PBUH)
3 دن ago
*Jinnah Institute of Cardiology was my dream; I eagerly awaited its completion, says CM Maryam Nawaz*
3 دن ago
پی ایس او ٹو وزیر اعلٰی پنجاب ثقلین سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد ابراہیم شاہ کی تقرری
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاستھرا پنجاب ورکرز کو پانچ تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
4 دن ago
پنجاب کے ہر کامیاب منصوبے کے پیچھے پی آئی ٹی بی کی ٹیکنیکل سپورٹ شامل ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز شریف
4 دن ago
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو9 اضلاع میں 2778 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے پراجیکٹس کی رپورٹ پیش
6 دن ago



