محکمہ بلدیات پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ یونین کونسلز ایمپلائز سروس رولز 2026ء کی منظوری دے دی ہے۔صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں گزٹ نوٹیفکیشن کے لئے رولز محکمہ قانون پنجاب کو بجھوا دیئے گئے ہیں۔سیکشن آفیسر ایڈمن ون شمائلہ صدیقی کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود کی جانب سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔پنجاب کی یونین کونسلز میں 20 سال سے سروس رولز نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں ملازمین ترقیوں سے محروم چلے آ رہے تھے جس میں اعلٰی تعلیم یافتہ ملازمین بھی شامل تھے۔پنجاب کی یونین کونسلوں کیلئے 1981 میں سروس رولز بنائے گئے تھے جو 2006 تک چلے۔2007 میں ٹی ایم ایز کیڈر کے تحت نئی بھرتیوں کے بعد سے سروس رولز نہ بنائے گئے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ یونین کونسلز ایمپلائز سروس رولز 2026ء کا فائدہ 3500 کے قریب نائب قاصدوں اور 2500 سے زائد یوسی سیکرٹریز کو ہو گا۔ایف اے پاس نائب قاصدوں کی پرموشن کیلئے 20 فیصد کوٹہ ضلعی سطح پر مختص کیا گیا ہے۔
Read Next
59 منٹس ago
*چینی صنعتی وفد کی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق سے ملاقات*
2 دن ago
*وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ اجلاس*
3 دن ago
*وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ آفس آمد۔*
3 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی کا اجلاس
5 دن ago
3rd Lahore Heritage Run Held at Lahore Fort
Related Articles
لاہور ہیریٹیج رن کا تیسرا ایڈیشن پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی کے اشتراک سے کامیابی سے منعقد
5 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ڈسکہ میں ستھرا پنجاب پروگرام اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سےاجلاس
6 دن ago
پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کا بلدیاتی اداروں کے ساتھ اربوں روپے کا فراڈ،ایم سی ایل نے 50 فیصد آمدن کا شیئر مانگ لیا
6 دن ago



