وزیر بلدیات کی زیر صدارت اجلاس، عیدمیلادالنبی کے موقع پر صفائی پلان اور سُتھرا پنجاب کے دیگر امور کا جائزہ

وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول تھری میں ایک اجلاس کے دوران عیدمیلادالنبی کے موقع پر صفائی پلان اور سُتھرا پنجاب کے دیگر امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود، فوکل پرسن سُتھرا پنجاب عاصم محمود، ایم ڈی سُتھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید اور ایڈیشنل سیکرٹری مہرین فہیم عباسی بھی موجود تھے جبکہ پنجاب بھر کے ضلعی مینجنگ ڈائریکٹرز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ صوبائی وزیر نے 12 ربیع الاوّل کے جلوسوں کے روٹس کی صفائی کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا کہ صفائی کے ساتھ ہر شہر کے میونسپل ادارے میلاد شریف کے جلوسوں کے شرکا کیلئے دیگر سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائیں۔

وزیر بلدیات ذیشان رفیق اضلاع کی پرفارمنس کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ عارضی کولیکشن پوائنٹس سے ویسٹ کی ڈمپنگ سائٹس تک بروقت منتقلی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں سُتھرا پنجاب کے جدید ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم کو ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن آپریشنز تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کے حکم پر ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کیلئے ہر گلی میں اعلانات کا طریقہ رائج کیا جا رہا ہے۔ بعض اضلاع میں لوڈر رکشہ پر میگافون سے اعلانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دیگر اضلاع کے ایم ڈیز بھی ویسٹ اٹھانے کیلئے لوڈر رکشوں پر میگافون کی تنصیب یقینی بنائیں۔ وزیر بلدیات نے رحیم یار خان اور ننکانہ صاحب کے ایم ڈی سُتھرا پنجاب کو عمدہ پرفارمنس پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز خود ہر ضلع کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انشااللہ عوام اور وزیراعلی کی توقعات پر ٹیم ورک کے ساتھ پورا اتریں گے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ اینٹی لٹرنگ سکواڈز اور ویسٹ مینجمنٹ انسپکٹرز یونیفارم میں گشت کریں۔ ہر فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر (ایف ایم او) سے روزانہ رپورٹ طلب کی جائے۔ ایف ایم اوز کی صبح شام حاضری تصویری شواہد کے ساتھ چیک کریں۔ صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سڑکوں کی صفائی مینول کی بجائے مکینیکل طریقے سے ہونی چاہیئے۔اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود نے ایم ڈیز کو ہدایت کی کہ محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کردہ کے پی آئیز پر سختی سے عملدرآمد ہونا چاہیئے۔ سُتھرا پنجاب کے ایم ڈیز اپنے ضلع میں اقدامات کیلئے مکمل بااختیار ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل سُتھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید نے کہا کہ اتنے بڑے سسٹم کو خودکار طریقے سے ہی چلایا جا سکتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ صفائی کے اہداف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

جواب دیں

Back to top button