وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے اور مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے ایک آن لائن جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران سیکرٹری ہاؤسنگ نے کام کی رفتار کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے سست روی پر مختلف اضلاع کے ایم ڈی واساز کو تنبیہ کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ اور دیگر اضلاع میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید بڑھایا جائے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کو مانیٹرنگ میکانزم مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دن اور رات کے اوقات میں الگ الگ مانیٹرنگ کی جائے اور ترقیاتی کام 24 گھنٹے جاری رکھے جائیں تاکہ مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ آئندہ مون سون سیزن سے قبل تمام اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ممکنہ مسائل سے محفوظ رکھا جا سکے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 15 اضلاع میں ترقیاتی کام جاری ہیں جو کروڑوں کی آبادی کیلئے مثبت نتائج مرتب کریں گے۔ ترجمان کے مطابق مضبوط اور مؤثر سیوریج انفراسٹرکچر صاف ستھرے ماحول کی ضمانت ہے۔ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا سوہنا پنجاب مشن مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا۔
Read Next
5 گھنٹے ago
ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کرنیوالے ایم ڈی واسا چنیوٹ محمد رفیع کو معطل کر دیا گیا
1 دن ago
*پنجاب کے سیوریج نظام کی جدید سیٹلائٹ امیجنگ کے ذریعے ماسٹر پلاننگ کا فیصلہ*
1 دن ago
*لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری، پہلے سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے پی سی ون کی منظوری*
3 دن ago
پنجاب کے سیوریج نظام کی پلاننگ سیٹلائٹ امیجنگ کے ذریعے کی جائے گی،نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
4 دن ago
*آزاد کشمیر الیکشن میں عوام نے پنجاب کی کارکردگی کو ووٹ دیا ہے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب*
Related Articles
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر واسا سروسز کا دائرۂ کار تحصیلوں تک بڑھانے کا فیصلہ،99 تحصیلوں کا انتخاب*
4 دن ago
لاہور کو ماڈل ہارٹیکلچر سٹی بنانے کا فیصلہ،سیکرٹری ہاؤسنگ نے ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کو جامع گرین انفراسٹرکچر پلان تیار کرنے کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا
1 ہفتہ ago
*شہر میں ہونیوالی بارش کے بعد وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ*
1 ہفتہ ago



