راوطلحہ جاوید پاکستان کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بن گئے۔

 

 

راؤ طلحہ جاوید، جو راجپوت برادری سے تعلق رکھتے ہیں، دُنیا پور ضلع لودھراں کے رہنے والے ہیں۔ آپ راؤ عمر جاوید کے صاحبزادے ہیں جو ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی جنوبی پنجاب کے نائب صدر ہیں۔

 

راؤ طلحہ جاوید نے ابتدائ تعلیم دُنیا پور سے حاصل کی۔ اِنہوں نے 2015ء میں میٹرک اور 2017 ء میں ایف ایس سی کے امتحانات اعلیٰ نمبروں میں پاس کرنے کے بعد ملٹری کالج آف انجینئرنگ راولپنڈی سے 2021ء میں انجینئرنگ کا امتحان پاس کیا۔

 

اس کامیابی کے بعد اِنہوں نے سی ایس ایس کے امتحان سال 2022ء کی تیاری شروع کی، امتحان دیا اور یہاں بھی اللہ کے فضل سے کامیاب رہے۔ یاد رہے کہ سی ایس ایس کا امتحان پاس کرتے وقت اِن کی عمر صرف 23 سال تھی۔ سی ایس ایس میں کامیابی کے بعد آپ کی تعیناتی اِن لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان میں ہوئی۔ 51ویں کامن ٹریننگ پروگرام میں، جس کا انعقاد سِوِل سروس اکیڈمی لاہور میں ہؤا تھا، ٹریننگ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد اب اِنہوں نے اسسٹنٹ کمشنر اِن لینڈ ریونیو کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

 

راؤ طلحہ جاوید جیسے پُرعزم، باہمت، محنتی اور فاضِل نوجوان کسی بھی قوم کا اصل اثاثہ ہونے کے ساتھ دوسرے نوجوانوں کے لیئے قابلِ تقلید اور مشعلِ راہ ہوتے ہیں۔ دعاء ہے کہ اللہ پاک ہمارے اِس نوجوان کو مستقبلِ میں مزید کامیابی سے نوازے اور ترقی عطا فرمائے، آمین۔

جواب دیں

Back to top button