وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مون سون بارشیں کے پیش نظر 30 اضلاع میں کوانچارج مقرر کئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر صوبے بھر میں وزراء، مشیر اور معاون خاص کو ہر وقت متحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ کراچی ڈویژن میں ضلع شرقی اور کورنگی میں سعید غنی، ضلع ملیر میں محمد سلیم بلوچ اور ضلع جنوبی عثمان ہنگورو انچارج مقرر،برساتی صورتحال کی نگرانی کرنے کے لئے ضلع غربی اور کیماڑی میں وقار مہدی اور ضلع وسطی میں شاہینہ شیر علی انچارج مقرر کئے گئے ہیں۔حیدرآباد ڈویژن کے ضلع حیدرآباد میں جام خان شورو، ٹھٹو میں علی حسن زرداری، سجاول میں محمد علی ملکانی اور بدین میں ریاض شاہ شیرازی انچارج مقررضلع دادو میں منصور علی شاہانی، جام شورو میں لعل چند اکرانی، ٹنڈو الہیار میں شرجیل میمن، ٹنڈو محمد خان میں قاسم نوید اور مٹیار میں مخدوم محبوب انچارج مقرر میرپورخاص ڈویژن کے ضلع میرپورخاص میں ذوالفقار شاہ، عمر کوٹ میں سردار شاہ، تھرپارکر میں دوست محمد راہموں انچارج مقرر کیا گیا ہےشہید بینظیر آباد ڈویژن کے ضلع نوابشاہ میں ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سانگھڑ شاہد تھہیم اور نوشہرو فیروز میں ضیاء الحسن لنجار انچارچ مقرر سکھر ڈویژن کے ضلع سکھر اور خیرپور میں سید ناصر شاہ اور ضلع گھوٹکی میں سردار محمد بخش مہر انچارج مقررلاڑکانو ڈویژن کے ضلع لاڑکانو اور ضلع قمبر-شہدادکوٹ میں جام اکرام اللہ دھاریجو انچارچ مقرر شکارپور، جیکب آباد اور کشمور-کندھ کوٹ اضلاع میں احسان الرحمان مزاری انچارج مقرر کیا گیا ہے






