پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضٰی وہاب کی ملاقات، بریفنگ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی کے میئر مرتضٰی وہاب نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی، میئر کراچی نے شہر میں بارشوں کے پانی کی نکاسی سے متعلق بھی کے بلدیہ عظمٰی کراچی کی پلاننگ سے آگاہ کیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میئر کراچی کو سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں سے کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی ۔انھوں نے واضع کیا کہ کراچی کے شہریوں کو کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے وہ خود ساری صورتحال کی نگرانی کریں گے۔

جواب دیں

Back to top button