لاہور (مہر عبدالروف سے) ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری علی نواز کے والد گرامی کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد ہمدرد سینٹر لٹن روڈ لاہور میں کیا گیا جوگزشتہ دنوں رضائے الہی سے انتقال کر گئے تھے۔ چئیرمین ایسوسی ایشن ڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی کی زیر صدارت دعائیہ نشست کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں علی نواز سے اظہار افسوس کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری محمد یاسین نے کیا۔اجتماعی دعا مہر عبدالروف نے کروائی مرحوم کے دراجات کی بلندی اور گزشتہ روز پاکستان میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کی گئی ملک پاکستان کی حفاظت۔امن سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ڈاکٹر مصطفیٰ کمال نے قرآن و سنت کی روشنی میں آخرت کی بھلائی پر روشنی ڈالی ۔ڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی نے کہا کہ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔سید علی بخاری نے حقوق العباد پر بات کی علی نواز نے تمام عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں آج جس مقام پر ہوں وہ والد مرحوم کی محنت اور دعاؤں سے ہوں ۔باپ دنیا کا بہت بڑا سرمایہ ہوتا ہے۔ہمیں زندگی میں اپنے والدین کی قدر کرنی چاہیے۔تقریب میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران نصیر الحق ہاشمی ۔کرامت علی ۔افتخار رسول۔عابد سعید۔احسان غنی۔علی نواز۔سعید الحسن ۔اسلم سیماب۔ عامر علی ۔ریحان خاور۔علی رضا۔اور محترمہ لبنیٰ بابر نے شرکت کی ۔






