سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان عبد الرؤف بلوچ کا ایم سی کوئٹہ کے سپرٹینڈنٹ انجینئر عبدالحق بلوچ کے ہمراہ کیچی بیگ میں ہونے والی صفائی کا معائنہ

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان عبد الرؤف بلوچ نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے سپرٹینڈنٹ انجینئر عبدالحق بلوچ کے ہمراہ کیچی بیگ میں ہونے والی صفائی کا معائنہ کر رہے ہیں۔سیکرٹری بلدیات نے ہدایت کی کہ کوئٹہ کے تمام علاقوں میں صفائی آپریشن جاری رکھا جائے۔مون سون میں 24 گھنٹے مشینری فعال ہونے چاہیے۔انسداد ڈینگی کے حوالے سے حکومت کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد ہونا چاہیےبارشوں کے بعد سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔سپرٹینڈنٹ انجینئر عبدالحق بلوچ نے بتایا کہ

کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ایم ٹی برانچ کے عملے کی جانب سے بھاری مشینری کے ذریعے بروری روڈ، وحدت کالونی، خلجی کالونی، سریاب روڈ، سرکی روڈ، میکانگی روڈ، پرنس روڈ، میزان چوک، قندھاری بازار، مشن روڈ، فاطمہ جناح روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں پر کچرا اٹھایا گیا۔اور روزانہ کی بنیاد پر علاقوں کو صفائی آپریشن کے ذریعے کلیئر کیا جا رہا ہے

جواب دیں

Back to top button