چیئرمین پی اینڈ ڈی بی بیرسٹر نبیل احمد اعوان کی صدارت میں قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹس سٹیز پراجیکٹ پر دوسری پراجیکٹ سٹیئرنگ کمیٹی (PSC) کا اجلاس P&D بورڈ لاہور میں منعقد ہوا۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کہا کہ گارمنٹس سٹی پراجیکٹ صرف ایک صنعتی کوشش نہیں ہے بلکہ یہ ایک سٹریٹجک وژن ہے جس کا مقصد پنجاب کی پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی ہے۔

یہ اقدام جدید انفراسٹرکچر اور توانائی کے لیے مضبوط عزم کے ساتھ صنعتی ترقی کے لیے ایک نیا معیار قائم کرتا ہے۔اجلاس میں چیف اکانومسٹ مسعود انور، سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ، سیکرٹری لیبر اینڈ ایچ آر نعیم غوث اور چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر ساجد کھوکھر کے علاوہ سی اینڈ ڈبلیو، پی آئی ای ڈی ایم سی اور محکمہ جنگلات کے نمائندوں نے شرکت کی۔






