کمشنر لاہور زید بن مقصود نے شہر کا دورہ کیا ہے اور نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا۔انھوں نے حسین چوک۔مین بلیوارڈ۔گلبرگ و دیگر علاقوں اور ستوکتلہ ڈرین کا بھی دورہ کیا۔
کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ لاہور کے کچھ علاقوں میں آج تیز بارش ہوئی ہے۔زیادہ سے زیادہ بارش 107ایم ایم نشتر زون میں ریکارڈ ہوئی ہے۔۔زیادہ بارش والے علاقوں میں ٹریفک روانی بحال ہوگئی ہے۔ ایریاوائز رین فیلڈ رپورٹ کیمطابق بارشی علاقوں سے نکاسی آب آپریشن پر فعال مشینری کام کرہی ہےہے۔۔نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔