میئر حیدرآباد کاشف علی شورو کی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے ملاقات

کاشف علی شورو نے حیدرآباد میں حالیہ بارشوں میں کئے گئے اقدامات کے متعلق وزیربلدیات سندھ کو آگاہ کیا ۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے میئر حیدرآباد اور تمام محکموں کی بارشوں میں کی گئے انتھک محنت کو سراہا میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن کی ادائیگی سے متعلق آگاہ کیا۔میئر حیدرآباد نے وزیر بلدیات سندھ کو بتایا کہ مون سون بارشوں میں 8 مہینے سے روکی ہوئی تنخواہوں کے بغیر ملازمین نے انتھک محنت کی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہ کے معاملات کو جلد از جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی اور موجودہ صوتحال میں ملازمیں کی کارکردگی و محنت کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button