یوم دفاع کے موقع پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ہیڈ آفس میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب

یوم دفاع کے موقع پر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ہیڈ آفس میں پرچم کشائی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ وطن عزیز کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کے ایم سی ہیڈ آفس میں پاکستان سے محبت کے اظہار کے لیے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر پی اے ایس ایس ایم افضل زیدی، میئر کراچی کے سینئر ڈائریکٹر سمیرا حسن، سٹی کونسل کے ممبر دل محمد اور دیگر نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button