ضلعی انتظامیہ لاہور ان ایکشن، بھاری جرمانے عائد، 24 گھنٹوں میں 775 مقامات کی چیکنگ، 7 مقدمات کا اندراج، 7 گرفتاریاں، 02 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزیوں پر 06 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی۔
اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ کا دہی اور دودھ کی دکانوں پر اچانک چھاپہ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے 02 دکانداروں کو موقع پر گرفتار کروایا اور مقدمات کا اندراج کروایا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر کا رائیونڈ منڈی کا اچانک دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ نے خلاف ورزی پر 02 افراد کو گرفتار کروایا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف کی پیکو روڈ پر ریڑھی بازار کی اچانک چیکنگ،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ریٹ لسٹ نمایاں جگہ آویزاں کروانے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ کی سنگھ پورہ سبزی منڈی میں اچانک پرائس انسپکشن ،اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ٹماٹر کی قیمتوں میں خلاف ورزی پر متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے جواب طلب کر لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے 03 سبزی و پھل فروشوں کو موقع پر جرمانہ بھی عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر کی گلشن راوی مارکیٹ میں پرائس انسپکشن ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے روٹی اور سبزیوں کی قیمتوں میں خلاف ورزی پر دکانداروں کو جرمانے عائد کئے۔ ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے مزید کہا ہےکہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے لئے کوئی رعایت نہ ہے.
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کو بنیادی سطح تک ریلیف فراہم کرنے کی کاوشیں جاری ہیں۔