جناح ہال ٹاؤن ہال میں 6 ستمبریوم دفاع ہلال استقلال پرچم کشائی کی پر وقار پرعزم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔6ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے سائرن بجایا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔یوم دفاع تقریب میں پولیس دستہ و بینڈ نے خوبصورت انداز میں سلامی پیش کی۔سکاوٹس و سول ڈیفنس نے پریڈ کے ساتھ اللہ اکبر کے پر جوش نعرے لگائے گئے۔ پولیس بینڈ و مارچ اور ملی نغموں نے فضا کو قومی جزبے سے سرشار کردیا ۔کمشنر لاہور زید بن مقصود اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے ہلال استقلال یوم دفاع کا جھنڈا لہرایا۔چیف آفیسر ایم سی ایل سید علی عباس بخاری بھی اس موقع پر ہمراہ تھے۔کمشنرلاہورزید بن مقصود اور ڈی سی لاہور سید موسی رضا کو خوبصورت بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ بریگیڈیئر ندیم آرمی اسٹیشن کمانڈر، کمانڈر محمد جواد پی این ڈپٹی، کمانڈر صبیح حیدر پی این ایڈیشنل ڈپٹی، گروپ کیپٹن طاہر نعیم چیمہ اور شہدائے عظیم کے اہل خانہ نے بھی اس پروقار تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز ،بلدیہ عظمیٰ، پولیس، ایجوکیشن، سول ڈیفنس، پی ایچ اے اور دیگر آلائیڈ ڈیپارٹمنٹ کے افسران بھی شریک ہوئے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی مٹی میں بہادری۔محنت اور وفا کا جذبہ موجود ہے۔
سلام ماوں کو۔والدین کو جنہوں نے وطن کیلئے جان قربان کرنے والے سپوت پیدا کئے۔پاکستان کو صرف دیانتدای اور محنت کے بل بوتے پر ترقی یافتہ بنایا جاسکتا ہے۔لاہور شہر کیلئے ہلال استقلال عظیم اعزاز ہے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمارے شہدا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے شہداء نے ملک کی حفاظت کے لیے پیش کیں۔ سرکاری سکولوں کے بچوں نے بھی ہلال استقلال یوم دفاع کی تقریبات میں پرفارم کیا۔تقریب میں شہداء اور ان کی فیملیز کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔