ریجنل الیکشن کمشنر خورشید احمد ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ،الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں الوداعی تقریب

ریجنل الیکشن کمشنر خورشید احمد 34 سالہ مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ملازمت سے سبکدوش ہوگئے اس حوالے سے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں خورشید احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان،اور سیکریٹری قانون سجاد حیدر سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رحیم گل،سیکرٹری واٹر اینڈ پاور ثناء اللہ،پرووینشل الیکشن کمشنر عابد رضا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر سبکدوش ہونے والے ریجنل الیکشن کمشنر خورشید احمد کو الیکشن کمیشن کی طرف سے تحائف بھی پیش کئے گئے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا کہ خورشید احمد الیکشن کمیشن میں خدمات یاد رکھی جائینگی جنہوں نے ہمیشہ سے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے خدمات انجام دئے ہیں الیکشن کمیشن انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا اس موقع پر خورشید احمد نے الیکشن کمیشن کے تمام سٹاف اور چیف الیکشن کمشنر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

Back to top button