ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) لاہور محمد عمر مقبول کو ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ہاوسنگ اربن ڈویلپمنٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن ہاوسنگ اربن حافظ محمد مدثر نواز کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر لاہور شاہد عباس کاٹھیا کو چیف آفیسر بلدیہ عظمٰی لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور محمد جعفر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

محکمہ بلدیات پنجاب نے چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور سید علی عباس بخاری کو لوکل گورنمنٹ بورڈ رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔






