سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین کے لئے ہیلتھ انشورنس کی منظوری ،ملازمین اور ان کے لواحقین کے لئے ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ

سندھ حکومت اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے مابین معاہدہ کیا گیا

۔معاہدے کے تحت سندھ سیکریٹریٹ، وزیر اعلیٰ ہائوس، گورنر سیکریٹریٹ اور سندھ اسیمبلی ملازمین کو یہ سہولت حاصل ہوگی۔سندھ حکومت کی جانب سے سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن اور اسٹیٹ لائف انشورنس کی جانب ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نے دستخط کئے۔ علاج کی مد میں خاندان کے ہر فرد کے لئے 7 لاکھ روپے کی پالیسی ہوگی۔ سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن سہیل احمد قریشی نے مزید کہا کہ

پالیسی کے تحت ملک کے 175 اسپتالوں سے ملازمین علاج کروا سکیں گے۔سیکریٹریٹ ملازمین نے حکومت سندھ کے فیصلے کو سراہا، ملازمین میں خوشی کی لہر ہے۔سینوا صدر نے اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی طرف سے بھی تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کی گئی ہے

جواب دیں

Back to top button