لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہرمیں صفائی نظام برقرار رکھنے کے لیے موثرصفائی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران اور ورکرز فیلڈ میں متحرک ہیں۔آپریشن ٹیموں کی ورکنگ کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او بابر صاحب دین نے خود فیلڈ میں سرپرائز چیکنگ کی، مختلف علاقوں میں ورکرز کی حاضری اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔مین شاہراہوں کے ساتھ ساتھ سروس لینز پر بھی مینوئل سویپنگ کر کے خصوصی صفائی یقینی بنانے اورملبے کی چھوٹی ڈھیریاں فوری کلیئر کروانے کی ہدایات جاری کیں۔ستھرا پنجاب وژن کے تحت شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے بھاٹی چوک، اردو بازار، شاہ عالم بازار سرکلر روڈ سروس لینز میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔دہلی گیٹ، میلاد چوک، ریلوے روڈ، داتا گنج بخش ٹاؤن،ایبٹ روڈ، ایمپریس روڈ، کوئین میری روڈ،جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، کالج روڈ، غالب روڈ کا بھی دورہ کیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے التماس ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں، کوڑا کوڑے دان میں پھینکیں یا ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کے حوالے کریں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
5 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
6 گھنٹے ago
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
1 دن ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 سربمہر
Related Articles
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹاؤن تاج باغ میں ریلوے ٹریک کے اطراف پڑے ملبے اور کوڑے کو کلئیر کرنے کے لیے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
7 دن ago

