ایل ڈی اے کے کمرشل و رہائشی پلاٹوں کانیلام عام، 35 املاک ایک ارب 20 کروڑ34لاکھ22 ہزارروپے میں نیلام

ایل ڈی اے کے زیر اہتمام رہائشی و کمرشل پلاٹوں سمیت پٹرول پمپ،ایجوکیشن سائٹس و پبلک یوٹیلیٹی سائٹس کی لیز و فروخت کا نیلام عام  کنونشن سنٹر، ایکسپو سنٹر مین منعقد ہوا۔ایل ڈی اے نے رواں مالی سال کی پہلی آکشن میں ایک ارب سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا۔ ایکسپو سنٹر جوہر ٹاؤن میں ہونے والے نیلام عام میں ایل ڈی اے نے ایک ارب 20 کروڑ کا ریونیو اکٹھا کیا۔

پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ بیرسٹر سلطان باجوہ اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔نیلامی میں کاروباری حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے آکشن میں کاروباری افراد کی خصوصی دلچسپی کو سراہا۔ایل ڈی اے نے گزشتہ 6 مالی سال کا سب سے بہتر نیلام عام کیا۔نیلام عام میں ایل ڈی اے رہائشی و کمرشل پلاٹس، پٹرول پمپ، ایجوکیشن سائٹس و پبلک یوٹیلیٹی سائٹس کی لیز و فروخت سے ایک ارب20کروڑ34لاکھ 22ہزار روپے سے زائد ریونیو اکٹھا کر لیا۔ایل ڈی اے نے رہائشی و کمرشل پلاٹ، پیٹرول پمپ و ایجوکیشن و یوٹیلیٹی سائٹس سمیت35 املاک ایک ارب20 کروڑ34لاکھ22 ہزارروپے میں نیلام کیے۔ پلاٹ نمبر18 جہانزیب بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع پٹرول پمپ سائٹ کے حقو ق کرایہ داری 5کروڑ70 لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔ پلاٹ نمبر44 بلاک بی تھری جوہر ٹاؤن میں واقع پٹرول پمپ سائٹ کے حقو ق کرایہ داری 6کروڑ69 لاکھ روپے میں نیلام ہوئے۔ پلاٹ نمبر79سوک سنٹر،جوبلی ٹاؤن ایک کروڑ7 لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر57سوک سنٹر،جوبلی ٹاؤن88لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوا۔ آرمی ویلفیئر ٹرسٹ فیز ٹو میں واقع ایجوکیشن سائٹ کے حقوق کرایہ داری ایک کروڑ60 لاکھ روپے سالانہ میں نیلام کیے گئے۔او پی ایف سکیم اے بلاک میں واقع ایجوکیشن سائٹ کے حقوق کرایہ داری 2کروڑ 49لاکھ روپے سالانہ میں نیلام کیے گئے۔ پلاٹ نمبر88 سبزی منڈی، علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع ایجوکیشن سائٹ کے حقو ق کرایہ داری 47 لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔پلا ٹ نمبر5تا 18بلاک ٹو سیکٹر سی ٹوقائداعظم میں واقع مارکی سائٹ کے حقوق کرایہ داری82لاکھ روپے سالانہ میں نیلام کر دیئے گئے۔پارک اینڈ شاپ پلازہ مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاؤن کے پارکنگ فلورز کے حقو ق کرایہ داری ایک کروڑ 9لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے۔ پلاٹ نمبراے اے، بلاک ڈی بحریہ ٹاؤن میں پبلک یوٹیلیٹی سائٹ13کروڑ 61لاکھ 36ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ وینس ہاؤسنگ سکیم بلاک بی میں ایجوکیشنل سائٹ 4کروڑ 10لاکھ67ہزار روپے میں نیلام ہوئی۔پلاٹ نمبر434بلاک ڈی ٹو جوہر ٹاؤن میں واقع کمرشل پلاٹ 5کروڑ 17لاکھ 32ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر1اے(کمرشل) سوک سنٹر،جوبلی ٹاؤن 16کروڑ14لاکھ 24ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر19کارنر(کمرشل) سوک سنٹر،جوبلی ٹاؤن 10کروڑ14لاکھ 64ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر1کارنر(کمرشل زون)ایل ڈی اے ایونیو ون5کروڑ53لاکھ15ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر2(کمرشل زون)ایل ڈی اے ایونیو ون4کروڑ70لاکھ83ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر4(کمرشل زون)ایل ڈی اے ایونیو ون3کروڑ40لاکھ34ہزارروپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر9(کمرشل زون)ایل ڈی اے ایونیو ون3کروڑ40لاکھ9ہزارروپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر10(کمرشل زون)ایل ڈی اے ایونیو ون3کروڑ30لاکھ65ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر155(کمرشل زون)ایل ڈی اے ایونیو ون3کروڑ5لاکھ42ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر160(کمرشل زون)ایل ڈی اے ایونیو ون3کروڑ19ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر162(کمرشل زون)ایل ڈی اے ایونیو ون3کروڑ23لاکھ74ہزارروپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر163کارنر(کمرشل زون)ایل ڈی اے ایونیو ون3کروڑ75لاکھ33ہزارروپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر402/C/16 اور402/C/17 بلاک ڈی سبزہ زار 35لاکھ65ہزارروپے میں نیلام ہوئے۔کمرشل دکان نمبر1کرکٹ سٹیڈیم، سبزہ زار 77لاکھ 60ہزار روپے میں نیلام کی گئی۔پلا ٹ نمبر1ٹی، بی ٹو قائداعظم ٹاؤن 66لاکھ روپے میں نیلام ہوا۔دوموریہ پل تیز اب مارکیٹ میں واقع کمرشل دکان نمبر 3کو 80لاکھ 58ہزار جبکہ دکان نمبر4 کو 66لاکھ 52روپے میں نیلام کر دیا گیا۔ پلاٹ نمبر110 بلاک ڈی ٹوجوہر ٹاؤن3کروڑ53 لاکھ88ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر340 بلاک آر ٹوجوہر ٹاؤن ایک کروڑ50 لاکھ71ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر184بلاک آر جوہر ٹاؤن ایک کروڑ31 لاکھ94ہزار روپے میں نیلام ہوا۔

پلاٹ نمبر185بلاک آر جوہر ٹاؤن ایک کروڑ30 لاکھ62ہزار روپے میں نیلام ہوا۔ پلاٹ نمبر60بلاک این جوہر ٹاؤن ایک کروڑ10 لاکھ23ہزار روپے میں نیلام ہوا۔پلاٹ نمبر5بلاک بی جوبلی ٹاؤن4 کروڑ55 لاکھ81ہزار روپے میں نیلام ہوا۔واضح رہے کہ ایل ڈی اے نے گزشتہ نیلامی میں بھی ایک ارب سے زائد ریونیو اکٹھا کیا تھا۔نیلام عام کی نگرانی ایل ڈی اے آکشن کمیٹی کے اراکین نے کی۔نیلام عام میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آکشن، ڈائریکٹر ہاؤسنگ،ایڈیشنل ڈی جی یوپی، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button