سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے راوی زون لاہور کا دورہ کیا اور لاہور بحالی پلان کے تحت یونین کونسل نین سکھ،بوٹا پارک اور سعید پارک میں ترقیاتی سائٹس کا جائزہ لیا چیف آفیسر ایم سی ایل علی عباس بخاری اور اے سی راوی زون بھی ہمراہ تھے ۔میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر محمد ثاقب نے ترقیاتی اسکیموں بارے بریفنگ دی ۔اس موقع پر سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ لاہور کی ری ویمپنگ کے لیے متعلقہ ادارے آپس میں رابطہ کاری کو مزید بہتر بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی گلیوں کی تعمیر ومرمت کے ساتھ مین اپروچ روڈز کی ری سرفیسنگ بھی کی جائے۔پختہ گلیوں کی تعمیر سے قبل پائیدار ڈرینج سسٹم بچھایا جائے۔بجلی کی بے ہنگم لٹکتی تاروں کو درست کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایات کے مطابق پسماندہ علاقوں پر خصوصی فوکس کیا جائے گا گلیوں کی تعمیر و مرمت کا کام لانگ ٹرم پلان کے مطابق ہوگا
Read Next
22 گھنٹے ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
3 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود کا پنڈی بھٹیاں کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
3 دن ago
*ستھرا پنجاب،وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس*
4 دن ago
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
4 دن ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
Related Articles
پی ڈبلیو سی اے 12 ستمبر سے سیاحتی سیزن 2026 کا آغاز کرے گا،ہسٹری بائی نائٹ نئے پرفارمنسز کے ساتھ دوبارہ شروع
4 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا قصور شہر، مصطفیٰ آباد، لکھنے کی اور دیگر علاقوں کا اچانک دورہ،صفائی انتظامات کا جائزہ
4 دن ago


