کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت 12 ربیع الاول عید میلاد النبی کے حوالے سے ٹاؤن ہال میں اہم انتظامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امن کمیٹی چیئرمین مفتی انتخاب عالم، ڈی سی لاہور، سی ٹی او، ایس ایس پی آپریشنز اور ضلعی انتظامی افسران سمیت ضلعی امن کمیٹی اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ و پولیس نے عید میلاد النبی کے موقع پر سکیورٹی و دیگر انتظامات پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر لاہور بھر میں 71 بڑے جلوس ہوں گے جبکہ 11 ربیع الاول کو 19 اور 12 ربیع الاول کو 52 جلوس نکالے جائیں گے، 12 ربیع الاول کو سکیورٹی کے لیے لاہور پولیس کے 7 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔ انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کا عید میلاد النبی کے لیے مشترکہ پلان تیار کرلیا ہے، ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 اور الائیڈ محکموں نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔سی ٹی او لاہور نے ٹریفک روٹ پلان اور پارکنگ انتظامات پر اجلاس کو آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3 ہزار سول ڈیفنس رضا کار تمام روٹس پر سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز اور موٹر بائیکس روٹس پر الرٹ اور اسٹینڈ بائی رہیں گی۔ چیئرمین امن کمیٹی نے داتا دربار سکیورٹی اور تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ فراہم کی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی کے تمام انتظامات کو مقررہ وقت پر مکمل کریں، جلوس کے تمام روٹس پر پیچ ورک اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل روٹ اور پارکنگ پلان دیں، داتا دربار کے جلوسوں میں حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ انتظامات کی بہتری کے لیے تمام تجاویز کا خیر مقدم کرتا ہوں، ربیع الاول کے تمام پروگراموں کا بہترین اہتمام یقینی بنائیں گے۔ متعلقہ محکمے جشن میلاد کے تمام انتظامات بروقت مکمل کریں گے۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہ ہے کہ ہم بھی جشن عید میلاد النبی کی خوشیوں کا حصہ ہوں گے، غیر مہذب اور غیر اخلاقی عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، انتظامی امور اور سکیورٹی کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے۔ ایس ایس پی آپریشنز عبداللہ احمد نے کہا کہ لاہور پولیس کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور کے ساتھ مل کر انتظامات کے سو فیصد یقینی بنائے گی، 12 ربیع الاول کو سکیورٹی کے لیے 7 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ تمام ریلیاں ہمارے علم میں ہیں، ڈیوٹیاں تفویض کر دی ہیں، ٹریفک روٹ اور پارکنگ کے حوالے سے پلاننگ مکمل ہے۔
Read Next
2 دن ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
4 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
6 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سانگلہ ہل۔ ڈسپوزل اسٹیشن سانگلہ ہل کا دورہ۔*
1 ہفتہ ago
ناجائز منافع خوری پر کوئی رعایت نہیں،کمشنر لاہور نعمان یوسف
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا مریم آباد کا دورہ۔ سالانہ زیارت مقدسہ مریم 4تا6ستمبر مرکزی تقریبات جاری*
Related Articles
کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف کا نکاسی آب انتظامات جائزہ کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
تمام اضلاع انسداد سموگ کیلئے سکواڈز قائم کریں اور فیلڈ میں سو فیصد متحرک رکھیں،کمشنر لاہور
1 ہفتہ ago




