ایل ڈبلیو ایم سی کا تعلیمی اداروں میں ستھرا پنجاب ایمبیسڈر پروگرام کا آغاز ،منتخب سٹوڈنٹس کو ویسٹ جنریشن، ری سائیکلنگ اور ویسٹ کے دوبارہ استعمال پر تربیت دی جائے گی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی نے تعلیمی اداروں میں ستھرا پنجاب ایمبیسڈر پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں کانوینٹ آف جیسس اینڈ میری میں ستھرا پنجاب ایمبیسڈر پروگرام کی تقریب منعقد کی گئی۔ مدر پرنسپل میری سیسل، پرنسپل پیلار سین جون کی موجودگی میں ایل ڈبلیو ایم سی کے کمیونٹی موبلائزیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے 30 طالبات کو ستھرا پنجاب ایمبیسڈر پروگرام کے سفیر کے طور پر منتخب کیا۔طالبات نے اپنے کیمپس کو کلین بنانے کیلئے ویسٹ پکنگ ایکٹیویٹی میں بھی حصہ لیا۔اس حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ منتخب سٹوڈنٹس کو ویسٹ جنریشن، ری سائیکلنگ اور ویسٹ کے دوبارہ استعمال کی تربیت دی جائے گی جبکہ سفیر طالبات سکول، کالج، گھر اور شہر میں صفائی کا شعور اجاگر کریں گی۔صاف ماحول کی دستیابی کے لیے نوجوان نسل کو صفائی ستھرائی جیسے سماجی فرائض میں کردار ادا کرنا ہوگا۔ مزید برآں شہر کے تمام تعلیمی اداروں کے سٹوڈنٹس کو بتدریج پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ستھرا پنجاب ویژن کے تحت تمام طبقوں کو پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button