لاہور شہر میں 2 لاکھ 67 ہزار 998 مستحق افراد بینظیر انکم سپورٹ سے مستفید ہوں گے،ڈی سی لاہور

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا اور ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ ارشد لیاقت چوہدری کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، اسسٹنٹ کمشنرز، بینک الفلاح کے نمائندگان، سول ڈیفنس، پولیس ریسکیو 1122 و دیگر نے شرکت کی. اجلاس میں بینظیر انکم سپورٹ سے متعلق پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. اس موقع پر ڈی جی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے کہا کہ لاہور شہر میں 2 لاکھ 67 ہزار 998 مستحق افراد بینظیر انکم سپورٹ سے مستفید ہوں گے. انہوں نے کہا کہ تحصیل کینٹ میں 45134، تحصیل سٹی میں 84945 افراد مستفید ہوں گے اور تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 67427، تحصیل رائیونڈ میں 20818 جبکہ تحصیل شالیمار میں 49674 افراد مستفید ہوں گے. انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں نادار و غریب افراد کی سہولیات کے لئے 17 کیمپس فعال کئے گئے ہیں. ان کیمپس میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوبرجی گارڈن لاہور، گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول سمن آباد، گورنمنٹ بوائز ایل ڈی اے ہائی سکول سبزہ زار شامل ہیں اور گورنمنٹ عائشہ ڈگری کالج ٹمبر مارکیٹ، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول موہنی روڈ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بیدیاں روڈ شامل ہیں. اسی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی سکول برکی روڈ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لدھڑ، وسٹہ کیش اینڈ کیری سنٹرل پارک ہاؤسنگ سکیم شامل ہیں اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کاہنہ نو لاہور، گورنمنٹ ایلیمنٹری سیکنڈری کیر کلاں سکول فور ڈی ون گرین ٹاؤن، گورنمنٹ ہائی سکول مراکہ لاہور، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اتوکے اعوان شامل ہیں. گورنمنٹ بوائز ہائی سکول علی رضا آباد، گورنمنٹ بوائز مسلم ہائی سکول گوالہ کالونی ہربنس پورہ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ، گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول جلو موڑ میں کیمپس قائم کئے گئے ہیں. انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیغامات صرف 8171 سے ہی بھیجے جاتے ہیں اور دوسرے کسی بھی نمبر سے بھیجے گئے پیغامات جعلی ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری شکایت کی صورت میں ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 080026477 پر کال کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں قائم کیمپس میں مستحق افراد میں پیسوں کی تقسیم کے عمل کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ کیمپس میں آنے والے شہریوں کے لئے بیٹھنے، صاف پینے کے پانی اور ٹینٹس کے انتظامات کئے گئے ہیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ مستحق افراد کو عزت وتکریم کے ساتھ ان کا حق ادا کیا جا رہا ہے.

جواب دیں

Back to top button