میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے رات گئےشہر ہے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔کرم اللہ وقاصی، کے ایم سی افسران اور دیگر میئر کراچی کے ہمراہ تھے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے جی الانہ روڈ، جناح برج اور اولڈ ٹرمینل روڈ کیماڑی کا دورہ کیا۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ان ایریاز میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ان علاقوں میں روڈ کارپٹنگ کا بھی معائنہ کیا۔کے ایم سی افسران نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کو بریفنگ دی۔روڈ کارپٹنگ کا کام تسلی بخش ہونا چاہئیے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
حالیہ برسات سے متاثر ہونے والی سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔






