الیکشن کمیشن کا گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے ڈویژنل سطح پر حلقہ بندیوں کے حوالے سے ٹریننگ کا آغاز

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ڈویژنل سطح پر حلقہ بندیوں کے حوالے سے ٹریننگ کا آغاز کردیا ۔ گلگت ڈویژن اور دیامر ڈویژن کے حلقہ بندیوں کے حوالے سے ٹریننگ الیکشن کمیشن گلگت میں ہورہی ہے

جبکہ بلتستان ڈویژن کی ٹریننگ سکردو میں جاری ہے ۔اس ٹریننگ کے لیے الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی خصوصی خدمات حاصل کی ہیں ۔ اور ٹریننگ کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے جاری ٹریننگ 7 اکتوبر سے 9اکتوبر تک جاری رہے گی۔ جبکہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے ایک کمیٹی تشکیل دے کر ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو کنوینئر جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کو کمیٹی کا ممبر مقرر کردیا ہے۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان( تمغہ شجاعت)نے کہا ہے کہ ہم موجودہ صوبائی حکومت کے مشکور ہیں کہ جنہوں نے اپنی کابینہ کے پہلے سیشن میں ہی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو منظور کیا اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو اپنا فرض اولین قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کی ان تمام کوششوں سے صاف نظر آرہا ہے کہ عوام کو بلدیاتی انتخابات سے جو امیدیں وابستہ ہیں وہ بہت جلد پوری ہونگی۔

جواب دیں

Back to top button