*کمشنر لاہور کی بحثیت صدر بوائز سکاوٹس لاہور ڈویژن تقریب حلف برداری،سکاوٹنگ کا مطلب منظم طرز زندگی اور دوسروں کی مدد ہے،زیدبن مقصود*

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے صدر بوائز سکاوٹس لاہور ڈویژن کا حلف اٹھا لیا۔سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب و صوبائی کمشنر بوائز سکاوٹس پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے حلف لیا. تقریب حلف برداری کمشنر لاہور آفس سنبل ہال میں ہوئی۔

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح چیف سکاوٹ تھے۔ہمیں انکے اتحاد تنظیم اور یقین کے اصولوں پر عمل کرنا ہے۔ صوبائی کمشنر بوائز سکاوٹس ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ سکاوٹس کو ایسی تربیت دیجاتی ہے کہ وہ مشکل حالات و چیلنجنگ ماحول میں بھی کامیاب رہیں۔دوسروں کی مدد ہماری اسلامی۔اخلاقی ۔قومی اور معاشرتی اقدار کا اہم ترین پہلو ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں سکاوٹس سکول و کالج سطح پر نظم وضبط کی بہترین مثال ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ بوائز سکاوٹس کیلئے ڈویژنل و ضلعی سطح پر کونسل پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔لاہور ڈویژن کے ڈی سی ز سکاوٹس باڈیز کو ضلعی سطح پر ازسر نو منظم کرنے میں مکمل سرپرستی کریں گے۔ شجرکاریمہم۔صفائی مہم میں بوائز سکاوٹس اہم آگاہی کردار ادا کرسکتے ہیں۔اس کے ساتھ بوائز سکاوٹس کے کیمپس کیلئے ڈویژنل سطح پر بھی انتظامات کیے جائیں گے.تقریب حلف برداری میں پنجاب بوائز سکاوٹ کونسلز کے تمام عہدیداران سمیت ایڈیشنل کمشنر ریونیو عثمان غنی۔اے ڈی سی جی لاہور شجعین وسترو۔سی ای او سکول ایجوکیشن لاہور۔ڈائریکٹر کالجز نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button