کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں لاہور۔شیخوپورہ اور ضلع قصور کی پانچ ترقیاتی سکیمیں پیش کی گئیں۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت کمیٹی نے تینوں سکیموں کی منظوری دی۔منظور کردہ سکیموں میں لاہور۔شیخوپورہ اور قصور کی ایک ایک سکیم شامل ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ کسی بھی ضلع کی سکیم کے معیار اور ڈیڈلائن و ٹائم لائنز کیمطابق تکمیل ناگزیر ہے۔ڈویژنل ورکنگ پارٹی کمیٹی کی منظور کردہ سکیموں میں روڈ اور گلیوں کی تعمیر شامل ہیں۔جبکہ ڈویژنل ورکنگ پارٹی کمیٹی کے فورم سے دو سکیموں کو واپس لے لیا گیا.اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور جاوید رشید چوہان سمیت پوری ڈویژن کے ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی۔






