کمشنر لاہور زید بن مقصود نے سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے ہمراہ لبرٹی میں ٹریفک آگاہی کیمپ میں شرکت کی۔لبرٹی چوک میں موٹر سائیکلسٹ کیلئے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔
کمشنر لاہور اور سی ٹی او لاہور نے لبرٹی چوک میں بغیر ہیلمٹ مگر لائسنس ہولڈرز موٹر سائکلسٹ میں ہلمٹ بھی تقسیم کیے۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ محفوظ ڈرائیونگ،لین لائن پابندی اور ٹریفک ڈسپلن سے سموگ میں کمی ہوگی۔انسداد سموگ کیلئے ٹریفک ڈسپلن اور ٹریفک روانی لازم و ملزوم ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں اور بغیر کور ریت و مٹی یا ملبہ لے جانے والی گاڑیوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔شہری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔والدین کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے کیلئے مت دیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ہیلمٹ کے استعمال کے بغیر موٹر سائیکل چلانا انسانی جان سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ٹریفک قوانین پاسداری مہزب قوم کی پہچان ہے۔آگاہی مہم و ایکشنز کو مزید بڑھا رہے ہیں۔یہ محض مہم نہیں بلکہ ٹریفک قوانین ایجوکیشن پروگرام ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ روڈ سیفٹی مہم ایک قابلِ تحسین کاوش ہے۔روڈ سیفٹی پروگرام۔ٹریفک قوانین آگاہی کے پروگرام کا دائرہ کار پورے شہر میں پھیلایا جارہا ہے۔اس مہم کا اہم مقصد ٹریفک قوانین آگہی سے شہریوں کا تحفظ اور سموگ میں کمی ہے۔اس موقع پر سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ شہری ٹریفک آگاہی مہم کا حصہ بنیں ۔ہیلمٹ کے استعمال سے ہیڈ انجریز میں واضع کمی آتی ہے۔اعداد و شمار کیمطابق موٹرسائیکل حادثات میں سر پر شدید چوٹ کی شرح سب سے زیادہ ہے۔آگاہی کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے عملی اقدامات کو مزید موثر بنائیں گے۔






