وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شہر لاہور میں آپریشن کلین اپ جاری ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے خصوصی صفائی اقدامات کے تحت گزشتہ 3 روز میں 20 ہزار ٹن سے زائد کوڑا ٹھکانے لگا دیا گیا،مختلف مقامات پر موجود 500 سے زائد اوپن ہیپس اور اوپن پلاٹس کی کلیئرنس مکمل کر لی گئی۔موثرصفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے سی ای او بابر صاحب دین خودفیلڈ میں متحرک رہے اور مختلف علاقوں میں سرپرائز چیکنگ کی۔آپریشن ٹیموں کو پی ایچ اے کے ساتھ مل کر تمام گرین بیلٹس کی صفائی یقینی بنانے،روڈ سائیڈ سے مٹی ہٹانے کیلئے صفائی عملے کو سکریپنگ ایکٹیویٹی جاری رکھنے اور کینال روڈ پر موجود تمام پیڈسٹرین بریجز کی صفائی ستھرائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔مزید برآں ٹھوکر چوک، رائیونڈ روڈ، بھوبتیاں چوک، اڈا پلاٹ، پائن ایونیو پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔دھرم پورہ، ہربنس پورہ، کینال روڈ کا دورہ، سروس لینز پر خصوصی صفائی ایکٹیویٹی کے احکامات جاری کیے جبکہ شیخ زید ہسپتال، جناح ہسپتال، ڈاکٹر ہسپتال کے گرد بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ لاہور کی صفائی میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں۔افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔شکایات کے فوری ازالے کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
19 گھنٹے ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
20 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 سربمہر
2 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹاؤن تاج باغ میں ریلوے ٹریک کے اطراف پڑے ملبے اور کوڑے کو کلئیر کرنے کے لیے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تین مسمار، 3 سربمہر
7 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ پر پارکنگ اسٹینڈز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجنوں سیل،بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور مقدمات درج
7 دن ago

