ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ پراجیکٹس بارے اجلاس،چیف انجینئر اسرار سعید کی بریفنگ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ڈویلپمنٹ پراجیکٹس بارے اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ

صوبائی دارالحکومت کی چار اہم سٹرکچر پلان روڈز پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ایل ڈی اے ٹیمیں شادیوال چوک تا غفار چوک، ڈاکٹر ہسپتال تا شوک چوک سٹرکچر پلان روڈز پر سروے اور نشاندہی کر رہی ہیں۔ایوب چوک تا قادر توپباش چوک اور نیلم روڈ پر سروے اور نشاندہی کا کام جاری ہے۔اجلاس میں بتایاگیاکہ سٹرکچر پلان روڈ کے رائٹ آف ویز میں آنے والی یوٹیلیٹیز اور املاک کی نشاندھی کی جا رہی ہے اورایل ڈی اے شہر کی چار اہم سٹرکچر پلان روڈز پر بیک وقت کام کا آغاز کر رہا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سٹرکچر پلان روڈ کے اطراف سسٹین ایبل ماڈل اپنانے کی ہدایت کی اور کہاکہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں کام کی رفتار کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں شہر میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل پر جاری ترقیاتی کاموں اورگلبرگ سکیم کے کمرشل کوریڈورز میں جاری کاموں ،جان محمد روڈ اور عطا بخش روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں اورسبزہ زار مین بلیوارڈ پر جاری فنشنگ کے کاموں بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے افسران کو ہدایت کی کہ مون سون بارشوں کے دوران ترقیاتی کاموں میں احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں۔

جواب دیں

Back to top button