وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افراد باہم معذوری کے لیے ایک اور شاندار تحفہ پیش کر دیا۔ ہمت کارڈ رکھنے والے خصوصی افراد کواورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس سروس میں مفت سفر کی سہولت فراہم کر دی گئی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے اورنج لائن میٹرو سٹیشن پر مفت سفری سہولت کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ یہ،” سہولت ہفتے کے ساتوں دن دستیاب ہوگی، جس سے خصوصی افراد کی سفری مشکلات میں نمایاں کمی ہوگی”۔ "اللہ پاک کے کرم سے اپنے خصوصی بہن بھائیوں کی سفری پریشانیوں کو کم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔”سہیل شوکت بٹ نے مزید کہا، "ریاست مدینہ کی حقیقی صورت آج کا پنجاب ہے۔ ریاست مدینہ دیکھنے کے لیے ہمت کارڈ کو دیکھیں۔” انہوں نے مزید کہا، "انتشار پارٹی کو مریم نواز شریف سے سیکھنا چاہئے۔ افراد باہم معذوری کا ہاتھ مریم نواز شریف جیسی دردمند وزیراعلیٰ ہی پکڑ سکتی ہے۔”وزیر سوشل ویلفیئر نے کہا، "ریاست ماں جیسی ہوتی ہے اور حکومت پنجاب ہمت کارڈ کے ذریعے یہ کردار بخوبی نبھا رہی ہے۔ ہمت کارڈ کا مقصد اپنے خصوصی بہن بھائیوں کو عزت کے ساتھ سہولیات فراہم کرنا ہے۔”یہ اقدام خصوصی افراد کی زندگیوں میں سہولت اور آسانی پیدا کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، جس سے وہ خود مختار اور باوقار زندگی گزار سکیں گے۔
Read Next
1 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
2 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز
4 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
5 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کی ملاقات
6 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
1 ہفتہ ago



