پنجاب بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی کڑی نگرانی اور شکایات کا بروقت تدارک۔۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی جائزہ اجلاس ہوا۔ صوبہ بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی موجودہ فعالیت اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پنجاب صاف پانی اتھارٹی کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے100 موٹر سائیکلز پر مشتمل اسکواڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سی ای او کیپٹن (ر) سید علی اصغر نے بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم کردہ ہیلپ لائن 1336 پر موصول شکایات پر فوری ایکشن ہوگا جبکہ جیو ٹیگنگ معہ تصاویر مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جائے گی۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے پانی کے معیار کی جانچ کیلئے لیبارٹری ٹیسٹنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کردی۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ عوام کو صاف پانی کی فراہمی بنیادی حق ، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں صاف پانی اتھارٹی کی آئندہ حکمت عملی اور توسیعی منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔
Read Next
1 دن ago
*واسا پنجاب کی مزید نئی آپریشنل گاڑیوں کی اسکواڈ میں شمولیت*
1 دن ago
*ورلڈ اربن فورم 13 میں پنجاب کی مؤثر نمائندگی پر یو این ہیبی ٹیٹ پاکستان کا پھاٹا کو خراجِ تحسین*
2 دن ago
*اندرون لاہور کے منصوبوں کی توسیع و بحالی منصوبوں کیلئے واگزار اراضی کے متاثرہ افراد کو معاوضے کی ادائیگی*
4 دن ago
*داتا دربار، بھاٹی چوک،موہنی روڈ اور گردونواح کی بحالی و توسیعی منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کی تقریب*
4 دن ago
*محرم الحرام اور مون سون کے پیش نظر پنجاب بھر میں واسا ہائی الرٹ، تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ*
Related Articles
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا لاہور میں محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ*
5 دن ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی حلقے میں ہفتہ وار کھلی کچہری اور لیگی کارکنان سے خطاب
5 دن ago




