پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2025-26 کے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 19 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کے لئے 96 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی ۔اجلاس میں جن منصوبوں کی منظور ی دی گئی ان میں گردواروں ، چرچ اور مندروں کے تحفظ اور تزئین و آرائش کے لیے 1ارب 50 کروڑ روپے ، مختلف شہروں جن میں

خانیوال ، کامونکی،وہاڑی اور وزیر آباد شامل ہے میں پنجاب ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیورج اور سیلابی پانی کے نکاس کو بہتر بنانے کیلئے 22 ارب 47 کروڑ، راولپنڈی ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ،لاہور، گجرات ، ملتان اور دیگر شہروں میں ماڈل ویلجز کے قیام کے لیے 72 ارب کے فنڈز کی منظوری دی گئ۔ منظور شدہ فنڈز سے ڈی جی خان، سرگودھا، بہاولپور, لاہور ، راولپنڈی ، ملتان ، گوجرانوالہ اور ساہیوال میں بھی ماڈل ویلجز بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی ، چیف اکانومسٹ مسعود انور،ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔






