ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس جی ڈی اے و فوکل پرسن ساجد ولی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان کی ہدایات پر جی ڈی اے کی طرف سے لوکل گورنمنٹ اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی مشترکہ تعاون سے نلتر کی خوبصورتی اور ٹورسٹ کو معلومات کی فراہمی کیلئے مختلف مقامات پر انفارمیشن بورڈز، ڈسٹ بن اور آئے روز ہونے والے ایکسیڈنٹ کی روک تھام کیلئے سپیڈ بریکرز نصب کیئے گئے ۔
اس کے علاوہ باب نلتر کی سائٹ سلیکشن اور نلتر گاؤں میں پانی سکیم کا سروے فزیبلٹی پہ بھی کام شروع کیا گیاہے ۔ گلگت بلتستان حکومت کی طرف سے یہ اقدامات نلتر کی خوبصورتی کو بحال رکھنے میں مددگار ثابت ہونگے اور ٹورسٹ کو معلومات کی فراہمی میں بہتر مدد ملے گی۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عباس علی خان نے کہا ہے کہ جی ڈی اے اپنے سیاحتی مقامات کو فروغ دینے اور اسے خوبصورت بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔گلگت شہر اور نواحی علاقوں کی خوبصورتی کو ترجیحی بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے بہترین لائحہ عمل طے کیا جارہا ہے، تاکہ عوام الناس کی معیار زندگی میں بہتری سمیت شہر کی خوبصورتی کیساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹوریسٹ پوائنٹس پر نصب چیزوں کا خصوصی خیال کے ساتھ ساتھ صفائی کو بھی اپنا شیوہ بنائیں۔