ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا اور ڈی جی ایل طاہر فاروق کی زیر صدارت ٹولنٹن مارکیٹ کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے اہم اجلاس

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا اور ڈی جی ایل طاہر فاروق کی زیر صدارت ٹولنٹن مارکیٹ کی ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا. اجلاس میں ٹولنٹن مارکیٹ ایسوسی ایشن، اسسٹنٹ کمشنر سٹی، ایل ڈی اے، فوڈ اتھارٹی، لائیو سٹاک، ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی. اجلاس میں ٹولنٹن مارکیٹ کی ری اسٹرکچرنگ اور دیگر مسائل کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا. ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کو جامع منصوبہ بندی کے تحت ری اسٹرکچر کیا جائے گا اور مارکیٹ میں سیوریج، پارکنگ، اور پانی کے مناسب انتظام سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے، ڈی جی ایل ڈی طاہر فاروق نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے مارکیٹ کو ایک ماڈل مارکیٹ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ

مارکیٹ میں لائیو جانوروں کی دکانوں اور مرغی ذبح کرنے کی دکانوں کو علیحدہ حصوں میں منتقل کیا جائے گا اور ایل ڈبلیو ایم سی ہر 2 گھنٹے بعد ٹولنٹن مارکیٹ سے کوڑا اور مرغی کی آلائش اٹھائے گا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی، لائیو اسٹاک، ایم سی ایل اور ضلعی انتظامیہ سے ایک ایک نمائندہ کی ڈیوٹی مارکیٹ میں مقرر کر دی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ مارکیٹ میں عارضی تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کو عارضی تجاوزات کے خاتمے کےلئے ایک دن کی وارننگ دی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں تجاوزات کا خاتمہ عوام کے حقوق کا تحفظ ہے۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی بھرپور یقین دھانی کروائی ہے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button