کراچی پریس کلب کے وفد کی چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے ملاقات

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سے کراچی پریس کلب کے وفد نے ملاقات کی، جس کی سربراہی صدر سعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمد نے کی۔ اس ملاقات میں کراچی پریس کلب کے نئےممبران کے پلاٹس، ایل ڈی اے کی لیز، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔اس ملاقات میں سیکریٹری محکمہ اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈائریکٹر جنرل اطلاعات محمد سلیم خان، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف ، سیکریٹری پلاٹ کمیٹی شمس کیریو، اسپیشل سیکریٹری بلدیات، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے، ایم ڈی اے اور دیگر متعلقہ افراد بھی شریک تھے۔ ملاقات میں صدر اور سیکریٹری کراچی پریس کلب نے ممبران کو درپیش مسائل، نئے ممبرز کے پلاٹ کی الاٹمنٹ ، لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی لیز ، ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے الاٹیز کے پلاٹس اور ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چیف سیکریٹری سندھ نے ممبران کے مسائل کو غور سے سننے کے بعد پریس کلب کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے وفد کو پریس کلب کے لیے مختص زمین کے مسائل اور اس کی ترقی کے لیے مختلف منصوبوں کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب ایک تاریخی ادارہ ہے، اور اس کے اراکین کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔ حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ پریس کلب کے ممبران کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے۔ملاقات میں سیکریٹری محکمہ اطلاعات ندیم الرحمان میمن نے ان کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے اجلاس میں کیئے گئے فیصلوں پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہی دی۔

اجلاس کے اختتام پر صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی نے حکومت کی جانب سے مسائل کے حل کے لیے دی جانے والی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت کی مدد سے پریس کلب کے ممبران کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button