سندھ میں ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا بڑا فیصلہ ،بیوروسپلائی پرائیسز نےاپنےاختیارات تمام فیلڈ افسران کو منتقل کر دیئے

وزیرزراعت سندھ محمد بخش مہر کی ہدایت پر محکمہ بیورو آف سپلائی کا سخت اقدام،ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف مزید سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ڈی جی بیوروسپلائی پرائیسز نے پہلی بار اپنےاختیارات صوبہ کے تمام فیلڈ افسران کو منتقل کر دیئے ہیں۔غیرقانونی کام میں ملوث عناصرکےخلاف شہریوں کی شکایت پر ازالہ کیا جائے گا،ڈی جی بیورو آف سپلائی پرائسز سندھ کے مطابق یہ اختیارات سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 2014 کے سیکشن23(6) کے تحت افسران کو منتقل کردئے گئے ہیں۔صارفین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کرنے والے اداروں کو قرار واقعی سزا دے کر صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے،سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ شہری منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کےخلاف محکمہ بیورو آف سپلائی کےدفاترمیں شکایت درج کروائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button