کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ترقیاتی پراجیکٹس و انسٹالیشنز کے حوالے سے اجلاس

 کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ترقیاتی پراجیکٹس و انسٹالیشنز کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ نان سی پیک انسٹالیشنز کی سکیورٹی کے حوالے سے ایس پی یو مسنگ و نئے انڈیکیٹرز پر رپورٹ دے۔ کمشنر لاہور نے ہر انسٹالیشن پر سکیورٹی کے 14انڈیکیٹرز پر رپورٹ طلب کرلی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نان سی پیک سکیورٹی پر کافی کام ہوا ہے۔ ہر انڈیکٹر کو سوفیصد مکمل کریں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر انسٹالیشن کو ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ ٹیمیں چیک کرتی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ، پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی و ایل ڈی اے، ضلعی انتظامیہ لاہور جوائنٹ چیکنگ کررہی ہیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو لاہور غلام صفدر وٹو، اے سی ہیڈکوارٹر انعم خان سمیت دیگر افسران جبکہ لاہور ڈویژن کے تمام ڈی سیز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button