میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کو ٹی ٹی آئی پی ٹیکس اور نقشہ فیس کی مد میں ایک ارب 23 کروڑ 59 لاکھ روپے خسارے کا سامنا

لاہور(بلدیات ٹائمز)میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کا ٹی ٹی آئی پی ٹیکس کی مد میں رواں مالی سال شارٹ فال ایک ارب 10 کروڑ روپے سے بڑھ گیا ہے۔مالی سال 2023۔24 میں اس مد میں 7 ارب روپے کا ہدف رکھا گیا اب تک کی ریکوری کے مطابق 5 ارب 54 کروڑ روپے کے مقابلے میں 4 ارب 43 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے جو 80 فیصد بنتی ہے۔ٹی ٹی آئی پی ٹیکس کی ریکوری کا نظام آن لائن ہونے اور جدید ٹیکنالوجی کے باعث ریکوری میں ریکارڈ اضافہ کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔تاہم اس ٹیکس کی وصولی کا نظام کمپیوٹرائزڈ ہونے سے کرپشن کافی حد تک رک گئی ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی اپنی آمدن کا زیادہ انحصار اسی ٹیکس پر ہے۔جنرل بس اسٹینڈ کی مد میں ریکوری سو فیصد سے بھی زائد ہے تاہم نقشہ فیس کی مد میں ایم سی ایل کو 12 کروڑ 94 لاکھ 80 ہزار روپے کا ریکارڈ خسارے کا سامنا ہے جس پر تمام زونل افسران پلاننگ کو نوٹسیز جاری کردیئے گئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button