ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق نے ورلڈ ارتھ ڈے کے موقع پرایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں پودا لگایا۔ڈائریکٹر جنر ل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے جوہر ٹاؤن دفتر کے لان میں ایروکیریا کا پودا لگایا۔اس مو قع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈ ی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ورلڈ ارتھ ڈے منانے کا مقصد ماحولیاتی تحفظ بارے آگہی فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ایل ڈی اے شہر میں ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔ شہر میں شجر کاری کے فروغ، انسداد سموگ اقدامات اور سائیکلنگ کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے نے حال ہی میں پرائیویٹ سکیموں کے تعاون سے 2 لاکھ سے زائد پودے لگائے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لیے جامع اور ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں۔ ایل ڈی اے شہر میں ماحولیاتی تحفظ یقینی بنانے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر اقدامات کر رہا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی یوپی خالد گورائیہ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، ڈائریکٹر ایڈمن رابعہ ریاست، ڈائریکٹر انوائرمنٹ ایل ڈی اے فرخانہ ممتاز، ڈائریکٹر بلڈنگ اور متعلقہ افسران موجود تھے۔
Read Next
1 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
1 دن ago
ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےوالے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت،3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
1 دن ago
ایل ڈی اے،حج قرعہ اندازی،سات ملازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے
4 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا بھاٹی چوک، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
5 دن ago
ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئےایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام،ڈی جی طاہر فاروق کا دورہ
Related Articles
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس،این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ
6 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دس ڈائریکٹر تبدیل،نو ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کے تبادلے کے احکامات جاری نوٹیفکیشن
6 دن ago
*ایل ڈی اے آسان اقساط پر مزید پلاٹس بھی مارکیٹ میں جلد لائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق*
1 ہفتہ ago


