ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں تمام ڈائریکٹر آپریشن اور ریونیو افسران شریک ہوئے
اجلاس میں ریونیو کولیکشن میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ریونیو کولیکشن میں جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ایم ڈی واسا
*مالی بے ضابطگی اور ریونیو کولیکشن میں غفلت پر زیرو ٹالیرنس پالیسی رہے گی۔ایم ڈی واسا*
تمام ڈائریکٹرز بلا مشروط نادہندگان کے خلاف ایکشن لیں۔ایم ڈی واسا
ایم ڈی واسا غفران احمد کی ریونیو کولیکشن میں کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کی سرزنش
*واسا لاہور کوئی خیراتی ادارہ نہیں کہ نادہندگان کو واجبات کی ادائیگی کے بغیر سہولیات دیتے رہیں۔ایم ڈی واسا*
نادہندگان کے پانی و سیوریج کنکشن منقطع کرنے سمیت ایف آئی آرز کی ہدایات۔ایم ڈی واسا
روزانہ کی بنیاد پر نادہندگان کے گرد شکنجہ مزید سخت کرنے کی ہدایات
*ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات پر شادباغ سب ڈویژن کے علاقوں میں نادہندگان کے خلاف 3 ایف آئی آرز کا اندراج کروا دیا گیا*
سمیع اللہ انور سب انجینئر واسا کی مدعیت میں 3 نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا
صدیق ولد خیر دین، یسین ولد اعظم اور رفیق ولد صدیق کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور گالم گلوچ ہاتھا پائی کرنے پر 430 ت،پ اور 186 ت پ کے تحت ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے
ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لیگل ٹیم کو ایسے عناصر کے خلاف سخت کاروائیوں کی ہدایات کر دی ہیں۔
آخری روپے کی ریکوری تک یہ گرینڈ ریکوری آپریشن جاری رہے گا۔ایم ڈی واسا






