لاہور میں خطرناک عمارتوں کے خلاف کارروائی ایم سی ایل نے نو زونز سے ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب کر لی

لاہور(بلدیات ٹائمز)صوبائی دارالحکومت میں خطرناک عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔خطرناک عمارتوں کو مسمار اور خالی کروا کر سربمہر کیا جائے گا۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور نے تمام زونز کو ازسر نو سروے اور فوری خطرناک عمارتوں کو نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ابھی پرانی فہرستوں پر فوری نوٹس بجھوائے جائیں گے۔میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ محمد سلیم کی طرف سے تمام زونل آفیسر پلاننگ سے ایک ہفتہ میں خطرناک عمارتوں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ مانگی گئی ہے۔لاہور میں ایل ڈی اے، محکمہ ہاؤسنگ، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ،محکمہ کوآپریٹو ،محکمہ صنعت سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو بھی خطرناک عمارتوں کے خلاف پنجاب حکومت کی طرف سے کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔کمشنرز کو رپورٹ بجھوائی جائیں گی۔

جواب دیں

Back to top button