کمشنرلاہور زید بن مقصود نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے کچا میسن روڈ اور صدر کینٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا اور اے سی سٹی رائے بابر بھی ہمراہ موجود تھے ۔
اے سی سٹی رائے بابر نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی بارے کمشنر لاہور کو بریفنگ دی۔ کمشنرلاہور نے پولیو فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی، ریکارڈ، مائکروپلان، یو سی نقشہ اور گھروں پر پولیو مارکس کو خود چیک کیا۔ انہوں نے پولیو فیلڈ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد پولیو قومی فریضہ ہے، انسداد پولیو میں غفلت قومی فرض سے غفلت ہے، یہ معزوری سے بچاو کا مشن ہے، پولیو ٹیمیں جانفشانی سے کام کریں۔ بعدازاں کمشنر لاہور نے سیکرٹری بورڈ رضوان نزیر کے ہمراہ انٹرمیڈیٹ امتحانات سیکنڈ اینول کے حوالے سے چائنہ چوک امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے رولنمبرز سلپس کیمطابق طلبہ کی کمرہ امتحان میں حاضری شیٹ کو چیک کیا، امتحانی مرکز انسپیکشن ریکارڈ رجسٹر کوخصوصی طور پر چیک کیا اور بورڈ امتحانی مراکز کے تمام امتحانی ہالز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے جاری نگرانی کو چیک کیا۔ انہوں نے امتحانی مرکز میں موجود امتحان دینے میں مصروف سپیشل طالب علم کی حوصلہ افزائی بھی کی۔