صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی طرف سےڈسکہ میں مریم نواز شریف کی51 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انقعاد

صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کے ڈیرے کنال ویو ٹاؤن ڈسکہ میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی51 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انقعاد کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی سالگرہ کا کیک صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے رہنماؤں و کارکنان کے ہمراہ کاٹا،

اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن پی پی 51 عظیم بٹ۔ سابقہ وائس چیئرمین بلدیہ ڈسکہ میاں ندیم مغل۔ اور دیگر سینئر لیگی رہنماؤں سمیت سابقہ چیئرمین۔ وائس چیئرمین۔ کونسلرز پارٹی عہدیدران۔ کارکنوں۔ شہریوں نے شرکت کی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ بہادر خاتون وزیر اعلی مریم نواز کو سالگرہ کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں ،مریم نواز نے 8 ماہ میں تاریخی اقدامات کیے،مریم نواز صوبے میں عوامی اقدامات اٹھا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کیلئے دُعا گو ہیں خُداتعالیٰ انہیں صحت کاملہ و لمبی زندگی عطاء فرمائے اور وہ اسی طرح پنجاب کے عوام کی خدمت کرتی رہیں اور قائد میاں محمد نوازشریف کا عوامی خدمت کا وژن قائم رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button