پولیو فری پنجاب، حکومت کاعزم۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں اینٹی پولیو ویکسی نیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (SIMS) میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کو خود اینٹی پولیو ویکسی نیشن کے قطرے پلا ئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے والدین کو اینٹی پولیو ویکسی نیشن کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زیرو پولیو کا ٹارگٹ مقرر کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ننھی بچی نائرہ کو گود میں اٹھا کر پیار کیا،ویکسین کے قطرے پلائے اور کینڈیز بھی دیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دیگر بچوں کو اینٹی پولیو ویکسین پلانے کے بعد کینڈیز کے گفٹس دیئے اوران کو خود نشان بھی لگایا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیو ورکرز سے ملاقات کی، گروپ فوٹو بنوائی اور پولیو ورکرز کو محنت کی تلقین کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیو ورکرز سے کی خدمات کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں اور عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو انسداد پولیو کیلئے تیار کی گئی ایپ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران دو کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک جارہی رہے گی۔ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ویکسی نیشن مہم سات روزہ ہو گی اور بقیہ اضلاع میں مہم پانچ روزہ جاری رہے گی۔پولیو ویکسینیشن کیمپین میں 2 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز خدمات سر انجام دینگے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سنرجی ایویلیویشن سسٹم ایپلیکیشن کے ذریعے ویکسین سے محروم رہ جانے والے بچوں کا سراغ لگایا جارہا ہے۔