وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کا دورہ کیا۔ وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد نے فیسلٹیشن سنٹر پر آئے شہریوں سے ان کے مسائل بارے دریافت کیا۔ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اویس مشتاق اور ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر نے بریفنگ دی۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ای خدمت سنٹر پر کیومیٹک مشین بحال کرنے کی ہدایت کی۔وائس چیئر مین ایل ڈی اے نے کہاکہ شہریوں سے فیڈبیک کی روشنی میں سروسز میں مزید بہتری لائی جائے۔
شہریوں کو بہتر سہولت کی فراہمی اور قیمتی وقت بچانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے آن لائن بلڈنگ پلان منظوری کے پراسس کا بھی جائزہ لیا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے نے پراپرٹی ٹرانسفر سیل کا بھی دورہ کیا۔پراپرٹی ٹرانسفر سیل پر آئے شہریوں نے بہتر ورکنگ پر عملے کی تعریف کی۔